بجلی صارفین کیلئے سبسڈی سکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم

بجلی صارفین کے لیے حکومتی سبسڈی اسکیم کی آڑ میں ہیکرز سرگرم ہوگئے۔بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے، ترجمان پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔ جرائم پیشہ عناصرکیبارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آگاہ کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرکے4 مراحل میں معلومات شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے، صارفین کومعلومات درج کرنے کے بعد اسی لنک پر 6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنیکا کہاجاتا ہے، بعض عناصر کیوآر کوڈ استعمال کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔بیان کے مطابق بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اورپلیٹ فارم پر درج نہیں ہوسکتیں، معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے۔ بجلی صارفین سبسڈی کیلئیکسی ڈیجیٹل یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed