خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری معدنیات عامر لطیف کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محکمہ انسانی وسائل رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسانی وسائل خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 21 کے عامر لطیف کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محکمہ انسانی وسائل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ان کی جگہ گریڈ 20 کے سیکرٹری اعلی تعلیم محمد اسرار کو سیکرٹری معدنیات تعینات کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چند روز قبل شدید ردعمل دیتے ہوئے ممبران اسمبلی نے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔







