24 گھنٹوں میں 35 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کرلی

ایرانی پاسدران بحریہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 جہازوں نے آبنائے ہرمز کو عبور کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران بحریہ نے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں میں مختلف آئل ٹینکرز اور کنٹینرز جہاز شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان آئل ٹینکر، کنٹینرز، جہازوں نے ایرانی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز عبور کی ہے۔دوسری جانب امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے اب تک 94 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔سینٹکام کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 4 تجارتی جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed