نیلم جہلم پروجیکٹ، خزانے کو 42ارب 93کروڑ کا نقصان

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا ہے کہ نیسپاک نے نیلم جہلم منصوبے میں تکنیکی خامیاں اور ناقص نگرانی کی۔ نیلم جہلم پاور پلانٹ سرنگ گرنے کے باعث جولائی 2022 میں بند ہوا۔آڈیٹر جنرل حکام نے بتایا کہ نیلم جہلم ٹنل میں مئی 2024 میں دوبارہ حادثہ پیش آیا، منصوبے کی بندش سے بجلی پیداوار میں اربوں روپے کا نقصان ہوا۔حکام نے کہا کہ نیسپاک جوائنٹ وینچر منصوبے کے ڈیزائن سے تعمیراتی نگرانی تک تمام مراحل میں شامل رہی،بحالی اور بجلی کی پیداوار بند ہونے سے مجموعی نقصان 42 ارب 93 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے کہا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت انکوائری کر رہی ہے، سابق سیکرٹری داخلہ شاہدعلی کی سربراہی میں کمیٹی انکوائری کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed