کرپشن کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے،محکمہ صحت ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کی مکمل چھان بین کرے،احتساب سب کا ہوگا، کرپشن ثابت ہونے پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ سے خطاب کیا جہاں انہوں نے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو خوش آمدیدکہا، کابینہ سے خطاب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے،بعض چینلز اور ضمیر فروش عناصر عوام کو گمراہ کرنے اور حقائق مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،جس کے پاس بھی کرپشن کے ثبوت ہیں وہ سی ایم سیکرٹریٹ لائے، فوری کارروائی کی جائے گی ،تمام محکمے اور وزرا اپنے اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات پر تین دنوں کے اندر فوری قانونی کارروائی یقینی بنائیں ،کسی بھی الزام پر متعلقہ محکمہ تین دن کے اندر قانونی نوٹس جاری کرے،تین دن میں کارروائی نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف چوتھے دن کارروائی ہوگی،جب کرپشن نہیں ہو رہی تو کسی کو جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد الزامات لگانے کا حق نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ محکمہ صحت ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کی مکمل چھان بین کرے،ڈاکٹروں کے الزامات، ثبوت اور حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جائیں۔ مالاکنڈ لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنے کی منظوری اس موقع پر صوبائی کابینہ نے مالاکنڈ لیویز کو پولیس فورس میں ضم کرنے کی اصولی منظوری دے دی،کابینہ کمیٹی مالاکنڈ لیویز کے انضمام کے تمام مالی، قانونی اور انتظامی پہلوں پر سفارشات مرتب کرے گی،صوبائی کابینہ کا باجوڑ کے علاقے شاہی تنگی میں ڈرون دھماکے میں دو معصوم سکولی بچوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ صوبائی کابینہ سے خطاب میں وزیر اعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت پر دلی رنج و غم ہے، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،شہید بچوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت اور تعصب و نفرت کو فروغ دینے والا ہے، اسلام آباد جانے کا واحد مقصد عمران خان کے علاج کے لیے آواز اٹھانا تھا، جعلی وفاقی حکومت عوام اور پارلیمنٹیرینز کی آواز کا جواب گولیوں سے دے رہیں، ہمارے تین ساتھی گولیوں کا نشانہ بنے،سیاسی کارکنوں اور شہریوں پر گولیاں چلانے کی روایت ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ صوبائی کابینہ نے کہا کہ عمران خان کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی اور بہترین ہسپتال میں ہونا چاہیے،صوبائی کابینہ نے وفاقی حکومت اور تمام اداروں سے عمران خان کے فوری اور معیاری علاج کا مطالبہ بھی کیا۔ اس حوالے سے سہیل آفریدی نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، انہیں عمران خان پر دبائو ڈالنے کے لیے قید رکھا گیا ہے،عدلیہ اور قومی و بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیمیں عمران خان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed