خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل میں ڈاکٹر کلیم اللہ بنام حکومتِ خیبر پختونخوا سروس اپیل پر سماعت کے دوران سیکرٹری ہیلتھ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔سماعت ٹربیونل کے چیئرمین اختیار خان نے کی۔ دورانِ سماعت مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔سروس ٹربیونل نے سی سی پی او پشاور کو ہدایت کی کہ سیکرٹری ہیلتھ کے جاری کردہ وارنٹ پر 8 جون 2026 تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اسکے ساتھ ساتھ عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کی تنخواہ روکنے کا بھی حکم جاری کیا۔ ٹربیونل نے سیکرٹری ہیلتھ کے مجموعی طرزِ عمل سے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔سروس اپیل کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی گئی۔







