خوازہ خیلہ میں ایک ہفتے میں تین زیادتی کیس رپورٹ

تحصیل خوازہ خیلہ میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر خاتون مسما ة(ز)سے مبینہ زیادتی کرنے اور واقعہ ظاہر کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم مسافر خان ولد کیمیازر سکنہ لیلونئی شانگلہ حال شولگرہ کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کا قریبی رشتہ دار ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد ایاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک ہفتے کے دوران خواتین سے زیادتی کے یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل ایک ذہنی مرضہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی اور ایک اور خاتون کے ساتھ گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی کا کیس بھی سامنے آ چکا ہے، مسلسل ایسے واقعات کے بعد شہریوں نے خواتین کے تحفظ، سخت قانونی کارروائی اور فوری انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ بنتے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed