اربوں کی ادویات کا کھیل بے نقاب ، کاغذی سپلائی کا میگا سکینڈل سامنے آ گیا

محکمہ صحت میں اربوں کی ادویات کا کھیل بےنقاب ، کاغذی سپلائی کا میگا سکینڈل سامنے آ گیا ، کمیشن خوری کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں ادویات کی خریداری اور سپلائی کے نام پر مبینہ اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آگیا ہے، جبکہ سرکاری سپتالوں میں ادویات کا شدید بحران برقرار ہے، ذرائع کے مطابق افسران کی ملی بھگت سے ادویات کی خریداری کے نام پر ایڈوانس ادائیگیاں کی جاتی ہیں لیکن زمینی حقیقت میں بیشتر دوائیاں سپتالوں تک پہنچتی ہی نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے بعض افسران پہلے ادویات کی قلت ظاہر کرتے ہیں، پھر ہنگامی بنیادوں پر مطالبات تیار کر کے اے جی آفس سے ایڈوانس فنڈز جاری کرواتے ہیں، بعد ازاں یہ رقوم مخصوص کمپنیوں کو منتقل کی جاتی ہیں، جہاں مبینہ طور پر صرف پانچ فیصد ادویات سپلائی کی جاتی ہیں، جبکہ باقی تمام سپلائی صرف کاغذی ریکارڈ میں مکمل ظاہر کی جاتی ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کمیشن خوری کا سلسلہ جاری ہے اور افسران مبینہ طور پر اپنے حصے وصول کرنے کے بعد جعلی یا نامکمل سپلائی کو کلیئر کر دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سرکاری سپتالوں میں مریض ضروری ادویات کیلئے دربدر پھر رہے ہیں جبکہ ریکارڈ میں تمام سٹاک مکمل دکھایا جا رہا ہے۔محکمہ صحت کے اندرونی حلقوں کے مطابق یہ مبینہ طریقہ کار کئی برسوں سے جاری ہے اور ہر مالی سال کے اختتام پر جلد بازی میں فنڈز کے اجرا اور کاغذی خریداریوں کا سلسلہ تیز ہو جاتا ہے، تاکہ بجٹ ختم ہونے سے پہلے تمام رقوم استعمال ظاہر کی جا سکیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل بھی بڑے پیمانے پر ادویات کی خریداریوں کے نام پر فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ سپتالوں میں بدستور جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت موجود ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اربوں کی ادویات کا کھیل بینقاب ہونے کے بعد اس مبینہ میگا سکینڈل کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار افسران اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed