چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ارشد خورشید کی ضیا ء الحق سرحدی کو ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد

چیئرمین آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن ارشد خورشید نے ایسوسی ایشن کے سینئر رکن اور سپریم کونسل کے معزز ممبر ضیا الحق سرحدی کو صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ملک کے اعلی سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین اے پی سی اے اے ارشد خورشید نے کہا کہ ضیا الحق سرحدی نے بطور کسٹمز ایجنٹ اور سینئر صحافی ،تجارت، کسٹمز، ٹرانزٹ ٹریڈ اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کوموثر انداز میں اجاگر کیا اور ملکی تجارت کے فروغ، تجارتی سہولیات اور پالیسی سازی کے حوالے سے ہمیشہ مثبت اور قابلِ عمل تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ ضیا الحق سرحدی کی خدمات نہ صرف صحافت بلکہ کسٹمز ایجنٹس برادری کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔ ان کی انتھک کاوشوں اور پیشہ ورانہ دیانت داری نے ملکی و بین الاقوامی تجارتی حلقوں میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ارشد خورشید نے مزید کہا کہ ستارہ امتیاز جیسے اعلی قومی اعزاز سے نوازا جانا پوری کسٹمز ایجنٹس برادری کے لیے اعزاز ہے اور اس سے آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ضیا الحق سرحدی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ ملک، تجارت اور کاروباری برادری کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed