جیل میں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، معظم بٹ ایڈووکیٹ

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق ترجمان  معظم بٹ ایڈووکیٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو جیل میں خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، لہذا ان کی سکیورٹی اور صحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔ ماضی میں ملک کی سیاسی تاریخ میںسابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کرکے پھانسی دی اور پھر بعداسے جوڈیشل قتل قراردیکر معاملہ ختم کردیاگیا، جس نے قوم کے ذہنوں پر گہرے اثرات چھوڑے، عمران خان کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے عسکری قیادت اور دیگر سٹیک ہولڈر زسے تعلقات کی بحالی پر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔ معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پشاور میںجسٹس فارعمران خان موومنٹ کی افتتاحی تقریب انتہائی پروقار اور کامیاب رہی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تحریک کا دائرہ اب پورے ملک تک وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ جسٹس فار عمران خان موومنٹ کا بنیادی مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں آئینی اصولوں کی مضبوطی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک کے تحت مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینارز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام کو انصاف، جمہوری اقدار اور قانون کی بالادستی کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed