لکی مروت’ شوہر نے غیرت کے نام پر اہلیہ کو قتل کردیا

ضلع لکی مروت علاقے وانڈہ مچن خیل میں شادی شدہ خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں پیش آیا، مقتولہ کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے دو بچے تھے۔ مقتولہ کے بھائی قسمت اللہ نے پولیس کو بتایا کہ ہمشیرہ ناراض ہوکر ان کے گھر آئی تھی جسے شوہر رحمت اللہ منا کر اپنے ساتھ گھر لے گئے، بعد میں معلوم ہوا کہ رحمت اللہ نے فائرنگ کرکے اپنی شریک حیات کی زندگی کا چراغ گل کردیا، خاتون کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed