لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل خوگہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق شہید سی ٹی ڈی اہلکار عاصم خان پشاور میں تعینات اور چھٹی پر گھر آیا تھا، اہلکار کو گھر کے سامنے شہید کیا گیا ،حملہ آور فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد جمع کیے جبکہ اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ہسپتال منتقل کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed