باجوڑ حملے ناکام’9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے جس کے نتیجے میں 9حملہ آور مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے مینا اور عنایت کلے میں حملوں کی کوشش کی گئی، جنہیں سکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔سکیورٹی فورسز کی بروقت اور بھر پور جوابی کارروائی میں 9حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق خوارج سے مقابلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔حکام کے مطابق علاقے میں صورتحال کنٹرول میں ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed