وزیراعلی سہیل آفریدی کی مون سون انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مون سون کے حوالے سے انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیر صدارت مون سون کنٹی جنسی پلان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی و ضلعی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مون سون سے قبل بھرپور پیشگی تیاریوں کیلئے تمام ضروری فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔سہیل آفریدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت تیاریوں سے قیمتی انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان سے بچایا جاسکتا ہے، تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز فعال اور 24 گھنٹے ڈیوٹی روسٹر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے ہدایت دی کہ گلیشیئر جھیلوں، دریاں اور بارشوں کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے نالوں، برساتی چینلز، کلورٹس اور سیوریج لائنوں کی صفائی 30 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ نکاسی آب مہم کے تحت 4802 میں سے 4099 نالوں اور 635 کلومیٹر سے زائد ڈرینج لائنز میں سے تقریبا 598 کلومیٹر کی صفائی مکمل کرلی گئی ہے، مون سون سے قبل تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں 794 میں سے 524 تجاوزات ختم کردی گئی ہیں جبکہ باقی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 نے مون سون کنٹی جنسی پلان مکمل کرلیا، واٹر ریسکیو پوائنٹس قائم کیے جارہے ہیں، وزیر اعلی نے ریسکیو آلات، کشتیوں اور واٹر پمپس کی دستیابی اور فعالیت کی تصدیق 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی محمد سہیل آفریدی نے سی اینڈ ڈبلیو حکام کو ہنگامی صورتحال میں ہر صورت سڑکوں کی بروقت بحالی اور آمدورفت یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو آپریشن میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed