مولانا ادریس شہید کے قتل کیس میں 7ملزمان گرفتار

چند روز قبل قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے جے یو آئی کے سابق رکن اسمبلی مولانا ادریس قتل کیس میں 7اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔تفتیشی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ 7 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، مبینہ ملزمان مردان ریجن سیگرفتار ہوئے جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔حکام نے بتایا کہ پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں کی جیوفینسنگ کا عمل بھی جاری ہے ،ایک مبینہ ٹارگٹ کلرکے چارسدہ سے فرار ہونیکی ویڈیو کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مبینہ ٹارگٹ کلر پشاور کے علاقہ چکمنی اورکوہاٹ روڈ پردیکھا گیا، واقعہ والے دن مبینہ ٹارگٹ کلر موٹرسائیکل پر چمکنی سے سروس روڈ کے ذریعے صبح ساڑھے 5 بجے چارسدہ پہنچا۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ تحقیقات میں سیف سٹی ٹیم اوردیگر تفتیشی یونٹس کی معاونت بھی حاصل ہے۔واضح رہے چارسدہ میں 5 مئی کو نامعلوم دہشتگردوں نے نامور عالم دین مولانا شیخ ادریس کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed