پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے 51 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی منظوری سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کے احکامات جاری ہوئے جس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبارک زیب ڈی آئی خان سے چھوٹا لاہور صوابی، کلیم ارشد خان کو جج احتساب عدالت تعینات کر دیا گیا۔اِسی طرح بابر علی خان ملاکنڈ سے احتساب عدالت پشاور، محمد عادل خان کا پشاور سے نوشہرہ، محمد آصف خان نوشہرہ سے ایبٹ آباد تعینات ہوئے۔دوسری جانب نصر اللہ خان گنڈا پور جج کنزیومر کورٹ پشاور اور نصرت یاسمین جج سیلز ٹیکس ٹربیونل پشاور مقرر ہوئے، سید عقیل شاہ دیر اپر، اشفاق تاج مردان اور سہیل شیراز نور ثانی مہمند میں تعینات کردیے گئے۔مزید برآں متعدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی اور تعیناتیوں کے بھی احکامات جاری ہوئے۔







