خیبرپختونخوا کابینہ نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ ترمیمی بل کی منظوری دیدی

معاونِ خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔اپنے ایک ایک بیان میں شفیع جان نے کہا ہے کہ اقلیتی طلبا کے لیے11کروڑ 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے، دہشت گردی سے متاثرہ اقلیتوں کے انڈومنٹ فنڈ کی رقم 30 کروڑ روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔مردان، نوشہرہ اور ہری پور میں مختلف واقعات کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج منظور کیا گیا ہے، ایجوکیشن فائونڈیشن کے لیے 16 کروڑ 81 لاکھ روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ شفیع جان کا کہنا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ سائنسز کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا ذیلی ادارہ قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے اور کے پی کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کی پوسٹ پر تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔مینگورہ سوات میں کڈنی اسپتال کو جدید کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کے لیے 18 کروڑ روپے اضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے 2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری بھی دے دی۔ گندم کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے فی 40 کلو مقرر کی گئی ہے، جس کی خریداری پر 19 ارب 68 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed