عراق کے جنوبی دلدلی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد زندگی کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ طویل خشک سالی سے متاثر حویظہ کے دلدلی میدان اب دوبارہ پانی سے بھرنے لگے ہیں۔دریائے دجلہ اور فرات کے درمیان واقع یہ علاقے ہزاروں سال پرانے ماحولیاتی نظام کا حصہ ہیں، جو اب سر سبز ہوتے جا رہے ہیں۔پانی کی واپسی سے مویشی، پرندے اور آبی حیات بھی دوبارہ نظر آنے لگی ۔مقامی ماہی گیر کاظم قاصد نے الجزیرہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ پانی کے ساتھ زندگی بھی لوٹ آئے گی اور لوگوں کا مستقبل بہتر ہو گا۔عراق کی وزارتِ پانی کے مطابق دجلہ کے ذخائر تقریبا بھر چکے ہیں جبکہ اگر شام سے پانی چھوڑا گیا تو فرات میں بھی سطح مزید بلند ہو گی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس وقت تقریبا 85 فیصد دلدلی علاقہ زیرِ آب آ چکا ہے جس سے امید ہے کہ گرمیوں میں درجہ حرارت 50 تک پہنچنے کے باوجود یہ علاقے خشک نہیں ہوں گے۔







