صوبائی پیرامیڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے چار سالہ الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا، صوبائی پیرامیڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ کی آئینی مدت ختم ہونے کے باعث صوبائی چیئرمین پیرامیڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن محکمہ صحت کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان ایسوسی ایشن اور جنوبی اضلاع صدر اسرار محمد خان نے اس موقع پر کہا ہے کہ انتخابات درج ذیل الیکشن شیڈول کے مطابق ہونگے ،کاغذات نامزدگی 8 مئی بروز جمعہ 2بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیلئے 11 مئی بروز پیر 2 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 مئی بروز منگل 2 بجے تک مقرر ہے۔جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 15 مئی بروز جمعہ 2 بجے تک مقرر ہے،حتمی فہرست آویزاں کرنے کی آخری تاریخ 18 مئی بروز پیر 2 بجے تک ہوگی جبکہ انتخابات 2 جون بروز منگل چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ ضلع پشاور کے سامنے ( CDO)آفس میں ہونگے ،انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیٹی ان افراد پر مشتمل ہوگی،چیئرمین الیکشن کمیٹی صوبائی چیئرمین محمد وارث خان،پریزائیڈنگ آفیسر یاسر خان جدون، جنرل سیکرٹری ایوب ٹیچنگ ہاسپٹل ضلع ایبٹ آباد ،اسسٹنٹ پریزائیڈنگ ذکریا خان ڈی جی آفس پشاور،پولنگ آفیسر ناہید اقبال صدر ڈی ایچ او ضلع کرک مقرر کردئے۔جبکہ سعادت خان ،ماجد خان ،شہاب خان ،مجتبیٰ خان ممبران الیکشن کمیٹی مقرر کردئے گئے







