این اے 32میں سرکاری کالجوں کی خستہ حالی،ایم این اے آصف خان کی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سے ملاقات

ایم این اے آصف خان نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اسرار خان سے ایک اہم ملاقات کے دوران حلقہ این اے-32 میں واقع سرکاری کالجوں کو درپیش سنگین مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی شدید کمی، لیبارٹریز اور لائبریریوں کی خستہ حالی، طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور عمارتوں کی فوری مرمت جیسے اہم امور زیر بحث آئے آصف خان نے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کالجوں کی اپ گریڈیشن، جدید سہولیات کی فراہمی اور نئے تعلیمی اداروں کے قیام پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کو کسی صورت طلبہ کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا اور حلقے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ملاقات میں گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں سیوریج، دیوار اور ٹرانسپورٹ کے مسائل، گورنمنٹ کالج فار بوائز پشاور کی عمارت اور ہاسٹل کی حالت، جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زریاب میں امتحانی ہال اور کمروں کی کمی پر بھی خصوصی گفتگو کی گئی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اسرار خان نے تمام مسائل کے فوری اور مثر حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔ تعلیم کو روشن مستقبل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اجلاس کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed