پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت ،پاک فوج نے متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے جبکہ افغان طالبان کی سرشان، المرجان، ایدھی پوسٹ، گاڑی اور دیگر تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ سکیورٹی فورسز کا دفاعِ وطن کیلئے عزم غیرمتزلزل ہے، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed