صوبہ بھر کے بارز انتخابات 6 مئی کو کرانے کا فیصلہ

خیبر پختون خوا بار کونسل نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز ایسوسی ایشن کے زیر التوا انتخابات 6 مئی کو کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو آڈٹ کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی اور انہیں متنبہ کیا ہے کہ ناکامی کی صورت میں بار کونسل رولز کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔خیبر پختون خوا بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا بار کونسل رولز 2010 کے مطابق ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات 28 مارچ 2026 کو منعقد ہونے تھے تاہم مختلف فورمز پر مقدمات زیر التوا ہونے کی وجہ سے 18 مارچ 2026 کے حکم کے ذریعے انتخابی عمل کو معطل کر دیا گیا تھا۔ پاکستان بار کونسل کی اپیل کمیٹی نے 25 اپریل 2026 کو فیصلہ کر کے خیبر پختونخوا بار کونسل کو ہدایات جاری کردی کہ انتخابی عمل پر کارروائی شروع کر کے جلد از جلد انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔مذکورہ ہدایات کی تعمیل میں خیبر پختونخوا بار کونسل نے بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹیز کو فوری طور پر بحال کر کے ضلعی و تحصیل بار کے انتخابات 6 مئی 2026 کو کرانے کا حکم دیا۔پریس ریلیز کے مطابق پہلے سے نامزد چیئرمین الیکشن بورڈز کو ہدایت کی گئی کہ بار کونسل رولز کے مطابق 18 مارچ 2026 سے رکا ہوا انتخابی عمل دوبارہ وہیں سے شروع کریں جبکہ 6 مئی 2026 پر آزادانہ، منصفانہ، صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد کریں جبکہ بار کے انتخابات حتمی ووٹر لسٹ پر ہوگی۔ اس بابت بار کونسل نے حتمی ووٹر لسٹ تمام نامزد چیئرمین الیکشن بورڈز کے نام پر ارسال کر دیے ہیں۔کمیٹی نے سبکدوش ہونے والے بار ایسوسی ایشنز کے صدور کو آڈٹ کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی۔ اور تنبیہ دی کہ ناکامی کی صورت میں بار کونسل رولز کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وکلا کو ہدایت کی گئی کہ انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed