خیبرپختونخوا کے 13 ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی

پشاور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 13 ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن (گریڈ 21 )پر ترقی دے دی رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گریڈ 20 تعینات ایڈیشنل سیشن ججز کو سیشن جج گریڈ 21 میں ترقی دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی۔اس حوالے سے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈ سیشن ججزکو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/ضلع قاضی کے عہدے پر ترقی دے گئی۔ترقی پانے والے ایڈیشنل سیشن ججز میں بخت عالم ، واجد علی خان ،راحت اللہ، امجد حسین، محمد طاہر اورنگزیب، محمد خان ،افتخار الہی، لیاقت علی ،کاشف دلاور ،محمد زیب خان ،میاں محمود، نصرت ناز اور ارباب سہیل حامد شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed