صوبائی دارالحکومت پشاور میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، ایک اور بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، زخمی ہسپتال میں بیان دینے کے بعد دم توڑ گیا۔واقعات کے مطابق پشاور کے علاقے اندر شہر میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل کر دیا گیا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق 50 سالہ پرویز کو واقعے کے فوری بعد زخمی حالت میں ایل آر ایچ منتقل کیا گیا، جہاں اس نے بیان دیا کہ ملزم افتاب نے بہ ارادہ قتل مجھ پر فائرنگ کی، بعدازاں 50 سالہ پرویز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔







