لندن میں طاہر اشرفی کیساتھ بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کے ساتھ لندن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے گروہ کی جانب سے بدتمیزی کی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی سے وابستہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مبینہ ارکان کے ایک گروپ نے لندن میں ایج ویئر روڈ پر چلتے ہوئے طاہر اشرفی کو اچانک گھیر لیا۔اس گروپ نے تقریباً 10منٹ تک پاکستان علما کونسل کے چیئرمین کا پیچھا کیا اور اس دوران تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔علامہ طاہر اشرفی نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اپنی فیملی کے ساتھ ایک دوست کی دعوت پر رات کے کھانے کیلئے ایج ویئر روڈ پر جا رہا تھا تو مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے اس عمل کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اس غنڈہ گردی سے گھبراوں گا نہیں۔پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ ان لوگوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے پاکستان کی موجودہ قیادت کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو بہتر بنایا ہے۔طاہر اشرفی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی تعریف کی اور انہیں پاکستان اور وسیع تر مسلم دنیا دونوں کیلئے ایک بااثر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں نے دونوں سول اور ملٹری قیادتوں کا دفاع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed