اوپن ہارٹ سرجری پوری چھاتی کھولے بغیر چھوٹے کٹ سے ممکن

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دو روزہ منیملی انویسیو کارڈیک سرجری کی قومی کانفرنس کامیابی کے ساتھ 24 اور 25 اپریل کواختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس میں ملک بھر سے نامور کارڈیک سرجنز، ماہرینِ امراضِ قلب اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جدید کارڈیک سرجری کے طریقہ کار پر تفصیلی سیشنز اور مباحثے منعقد کیے گئے۔کانفرنس کی خاص بات لائیو سرجریز تھیں، جن کے ذریعے شرکا کو جدید تکنیکوں کا عملی مظاہرہ دکھایا گیا۔کانفرنس کے موقع پر ڈین اینڈ سی ای او پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ اور ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اس طرح کی علمی سرگرمیوں کے ذریعے صوبہ خیبر پختونخوا میں جدید طبی سہولیات کے فروغ اور ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔کانفرنس میں نوجوان ڈاکٹروں اور سرجنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ماہرین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کیا، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ملک بھر سے آئے ماہرین نے پی آئی سی میں اس نوعیت کی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کارڈیک سرجری کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور صوبے کے ممتاز ادارے کے طور پر اس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed