امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کروانے اور دونوں ممالک کے مذاکرات کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہونے پر بھارتی اینکر نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کردی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مواقعوں پر پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت کی تعریف کرچکے ہیں، وہ فیلڈ مارشل کے بارے میں کہتے ہیں کہ سیڈ عاصم منیر بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ ایک خاتون بھارتی اینکر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا نیٹو سے زیادہ جنرل عاصم منیر پر بھروسہ زیادہ دکھائی دیتا ہے، 2026 کی سب سے غیر متوقع جوڑی ٹرمپ اور عاصم منیر کی ہے۔بھارت کے ایک اور اینکر نے کہا کہ ایران امریکہ مذاکرات کو پاکستان کے خاص الخاص عاصم منیر لیڈ کر رہے ہیں، جو اس دنیا کے واحد آرمی چیف ہیں جو ٹرمپ کے ساتھ ناشتہ کرتے ہیں، ٹرمپ کے ساتھ لنچ کرتے ہیں اور ٹرمپ اس آرمی چیف کو اپنا بیسٹ فرینڈ کہتے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی آرمی چیف کو دوسرے ممالک جاکر ڈپلومیسی کرتے ہوئے اور امریکی صدر کے ساتھ ناشتہ کرتے ہوئے دیکھا نہیں۔جب کہ ایک اور بھارتی اینکر نے کہا کہ ٹرمپ ان کو بہت پسند کرتے ہیں، لگتا ہے ٹرمپ جے ڈی وینس نہیں بلکہ عاصم منیر سے مشورہ لیتے ہیں، کیوں کہ ٹرمپ ان پر بہت بھروسہ کرنے لگے ہیں، ٹرمپ اس بار جب سے آئے ہیں تب سے انہوں نے مودی جی کا پورا بخار اتار دیا ہے، یہ کام تو انہون نے بھیانک کیا ہے جب کہ عاصم منیر ہر طرف چھائے ہوئے ہیں۔







