ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ ممریز خان خلیل نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو درپیش بجلی کے مسئلے پر قابو پانے اور وکلاء کو مذید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار شانگلہ کے صدر سلیمان شاہ کو سولر سسٹم اور ای لائبریری حوالے کر دی ہے۔ گزشتہ منعقدہ تقریب میں سیشن جج شانگلہ نے سولر سسٹم اور ای لائیبریری باقاعدہ طور پر حوالے کی ۔تقریب سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ بار کے صدر کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم کی فراہمی سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ای لائبریری کے قیام سے بار کے اراکین کے لیے جدید قانونی تحقیقی سہولیات تک رسائی میں بہت اضافہ ہوگا۔ انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے وکلاء برادری کے ساتھ مسلسل تعاون اور سرپرستی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں نظام انصاف کو مضبوط بنانے اور ضلعی سطح پر پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔







