نیوزی لینڈ میں سیلاب کا خطرہ، نشیبی علاقوں کے مکینوں کو انخلا کی ہدایت

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے بعد حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔نیوزی لینڈ کے دارالحکومت میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو شہر کی تاریخ کی شدید ترین بارشوں میں سے ایک ہے۔ اس موسلا دھار بارش کے نتیجے میں اچانک سیلاب، سڑکوں کی بندش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔شہر کے مرکزی کاروباری علاقے اور جنوبی نواحی علاقوں میں کئی سڑکیں زیر آب آ گئیں، جبکہ متعدد افراد کو رات کے وقت اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا۔ امدادی اداروں کو رات بھر میں تقریبا 150 ہنگامی کالز موصول ہوئیں۔حکام کے مطابق ایک شخص کی تلاش بھی جاری ہے جس کا گھر سیلاب سے متاثر ہوا۔اگرچہ کچھ وقت کے لیے موسم بہتر ہوا، تاہم محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔علاقائی ایمرجنسی مینجمنٹ ادارے نے شہریوں کو کم از کم اگلے 24 گھنٹوں تک بلند مقامات پر منتقل رہنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ متاثرین کے لیے امدادی مراکز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed