ٹرمپ کے آئے روز بیانات نے لوگوں کو کروڑ پتی بنا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے بیانات سے قبل ہی مشکوک کاروباری سرگرمیاں شروع ہو جاتی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران تیل سے متعلق لاکھوں ڈالر کے مشکوک سودے کیے گئے، جن سے بعض افراد نے بھاری مالی فائدہ حاصل کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ٹوئٹس اور بیانات سے پہلے ہی مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آتی ہیں، خصوصا تیل کی خرید و فروخت میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہے۔بی بی سی کے مطابق ان مشکوک سودوں کے نتیجے میں بعض افراد کروڑ پتی بن گئے، جس سے یہ شبہ پیدا ہوا ہے کہ اہم بیانات سے قبل اندرونی معلومات کا استعمال کیا جا رہا ہو سکتا ہے۔بعض ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ رجحان غیر قانونی ان سائیڈر ٹریڈنگ کی علامات ظاہر کرتا ہے، جس میں افراد ایسی غیر عوامی معلومات کی بنیاد پر سودے کرتے ہیں جو عام لوگوں کے لیے دستیاب نہیں ہوتیں۔تاہم بعض دیگر تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صورتحال زیادہ پیچیدہ ہے، اور ممکن ہے کہ کچھ تاجر صدر کے ممکنہ مداخلتی بیانات اور اقدامات کو بہتر انداز میں سمجھ کر پہلے ہی ان کا درست اندازہ لگا رہے ہوں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں مالیاتی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھاتی ہیں اور عالمی منڈیوں کے اعتماد کو متاثر کر سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed