ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں ہزاروں مکانات ناقابلِ رہائش قرار

اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کے میئر رون ہلدائی نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں شہر میں ایک ہزار سے زائد رہائشی یونٹس ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق کہ رپورٹس کے مطابق براہِ راست میزائل حملوں اور میزائلوں کو روکنے کی کوششوں کے دوران گرنے والے ملبے سے تل ابیب، رامات گان اور بنی براک میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق حکام کو اب تک تقریبا 30 ہزار اسرائیلی شہریوں کی جانب سے املاک کے نقصان کے دعوے موصول ہو چکے ہیں۔اب تک موصول ہونے والے دعوں میں 18 ہزار 408 عمارتوں، 6 ہزار 617 گاڑیوں اور 2 ہزار 549 دیگر سازو سامان کو ہونے والے نقصانات کے دعوے شامل ہیں۔اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران اور لبنان کے خلاف 40 روزہ جنگ کی لاگت تقریبا 17.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed