غیر قانونی مقیم کم عمر افغان نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار کم عمر افغان نوجوان کی ضمانت کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ درخواست گزار ذاکرااللہ کی جانب سے دانیال خان چمکنی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔وکیل نیعدالت کو بتایا کہ اس کے موکل ذاکراللہ کو پولیس تھانہ صدر ہنگو نے 2 مارچ کو غیر قانونی قیام کے الزام میں گرفتار کرلیا تا ہم وہ پاکستان میں پیدا ہوا ہے اس لئے اس کے پاس ویزہ یا پاسپورٹ نہیں ہے۔انہوں نے بتایاکہ حکومت نے غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے تو وہ بھی اس میں گرفتار ہوئے ہیں ۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار کی عمر 17 سال ہے جوینائل ایکٹ کے تحت اس کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کی ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کیا جائے ۔عدالت نے جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ سیکشن 6 کے تحت کم عمر ملزم کی ضمانت منظور کردی اور اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا فیصلے کے مطابق کم عمر ملزم کو جیل میں دیگر مجرموں سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ملزم اور اہلخانہ کی فوری اور محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے، افغان شہریوں کی واپسی حکومتی پالیسی کے مطابق عمل میں لائی جائے عدالت کا ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed