پشاور شہر کے کئی علاقوں میں چوہوں کی بڑھتی تعداد اور اس حوالے اسکو کنٹرول کیلئے ضروری ہدایات سے متعلق ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرگئی ہے۔ رٹ درخواست ورسک روڈ، چارسدہ روڈ، بشیر آباد اور دیگر علاقوں کے شہریوں کی جانب سے سیف اللہ محب کاکا خیل ایڈووکیٹ کی تواسط سے دائر کی گئی ہے جس میں صوبائی حکومت، محکمہ صحت، ڈی سی، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا جبکہ اس اضافے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،ناقص سیوریج انتظامات کی وجہ سے چوہوں کی افزائش ہورہی ہے،حکومت اور انتظامیہ کو لوگوں نے کئی بار اس مسئلے کے حوالے سے رابطہ کیا، لیکن کچھ شنوائی نہیں ہوئی۔ رٹ کے مطابق 2016 میں بھی یہ مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، چوہوں کا انسانوں کو کاٹنے کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوگیا تھا اور صرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 423 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس میں چوہوں نے انسانوں کو کاٹا تھا۔رٹ پٹیشن کے۔مطابق 2016 میں پشاور انتظامیہ نے سکیم شروع کی تھی جس میں چوہوں کے مارنے پر پیسے دیئے جاتے تھے،حکومت شہر میں چوہوں کے بڑھتی ہوئی تعداد کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کریں، تاکہ یہ مسئلہ مزید سنگین نہ ہوجائے۔







