بھتہ خوری کا الزام ‘ ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پشاور کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا، گزشتہ روز جب تفیشی افسر نے ملزم نجیب خان ساکن لنڈی کوتل کواے ٹی سی کورٹ کے جج فرید علیزئی کی عدالت میں پیش کیاگیاتو اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم کو شہریوں سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے ، ملزم سے تفیش کی ضرورت ہے لہذاملزم کوجسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کیاجائے،عدالت نے خیبر سی ٹی ڈی پولیس کے تفتیشی افسرکی ملزم کی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed