پانچوں ہائی کورٹس میں 40 ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے لئے جوڈیشل کمیشن کے پانچ اجلاس چیف جسٹس کی صدارت میں 12 تا 15 جنوری طلب کرلئے گئے۔ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے 5 اجلاس 12جنوری سے لے کر 15جنوری تک سپریم کورٹ اسلام آباد کے کمیٹی روم میں منعقد ہوں گے ۔ اجلاسوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3، بلوچستان ہائیکورٹ کے 2، سندھ ہائیکورٹ کے 12، پشاور ہائیکورٹ کے 10 جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے 13ایڈیشنل ججوں کی مستقلی پر غور ہوگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بارہ جنوری کو طلب کیا گیا ہے







