بارش برسانے والا سسٹم 29دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 29دسمبر کو پاکستان میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور پنجاب بھر کے علاقے بارش سے محروم رہیں گے تاہم شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری ہونے کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔ صوبے کے شمالی اضلاع میں شدید سردی رہی جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں منفی 3 ڈگری، ژوب میں 3 ڈگری، قلات میں 1 ڈگری اور سبی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ تربت میں درجہ حرارت 12، نوکنڈی میں 4، چمن میں 3، گوادر میں 9 اور جیوانی میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed