خیبر پختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پربھرتیوں کا معاملہ ،جعلی ڈگری ہولڈرز 14 ملازمین اور افسروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ سیکرٹری سمیت 3 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے ، جعلی ڈگریوں پر 6 افسروں اور ملازمین کی تنزلی کی گئی ہے،3 ملازمین کے جعلی ڈگری رکھنے پر دو دو انکریمنٹ کاٹ دئیے گئے، خیبر پختونخوا اسمبلی نے ڈگریوں کی چھان بین کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی تھی ،جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی ملازمین کی ڈگریوں و اسناد کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی تھی ، اسمبلی سیکرٹریٹ میں گریڈ 3 سے 20 تک 794 ملازمین کی ڈگریوں چیک کیا گیا ، ڈگری چیک کروانے والوں میں 22 ملازمین گریڈ 19 اور7 گریڈ 20 کے افسران شامل ہیں، ڈگریوں کی چیکنگ میں 47 ملازمین گریڈ 18 اور 99 گریڈ 17 کے افسران بھی شامل ہیں،خیبر پختونخو ا اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملازمین و افسران کی کل تعداد 800 سے زائد ہیں۔







