عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سردی سے بچائو کا سامان فراہم نہیں کیا گیا، سہیل آفریدی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان او انکی اہلیہ ر بشری بی بی کو ناحق قید اور مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے،انہیں قید میں سردیوں کا سامان بھی فراہم نہیں کیا جا رہا، عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن چلانا اور بے عزتی کرنا شرمناک اقدام ہے۔ جمعہ کو صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس ناروا اور غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتی ہے، این ایف سی اجلاس میں صوبائی حقوق کے لیے سب کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو خوش آئند ہے، سب کمیٹی کی سربراہی صوبائی مشیر خزانہ کریں گے، واجبات کے حوالے سے سفارشات وفاق کو پیش کی جائیں گی۔ سہیل افریدی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کیلئے تمام سیاسی و قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے، وزیر اعلی نے این ایچ پی اور این ایف سی بقایاجات پر محکمہ خزانہ کو ہر ہفتے وفاق کو خط ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیے سالانہ 100 ارب روپے کا وعدہ کیا گیا تھا، سات سال میں صرف 168 ارب دیے گئے، 532 ارب اب بھی بقایا ہیں، تمام محکمے اپنے بقایاجات کے حوالے سے وفاق کو ہفتہ وار خط ارسال کریں تاکہ ساری چیزیں ریکارڈ پر ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed