چترال میں معدومیت کا شکار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی کا انکشاف

چترال کے علاقے گرم چشمہ کی منور ویلی میں معدومیت کا شکار نایاب برفانی چیتے کی موجودگی ایک بار پھر ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق اس نایاب جانور کو آبادی کے قریب دیکھا گیا، جس کے بعد علاقے میں وائلڈ لائف حکام متحرک ہوگئے ہیں۔محکمے کے مطابق چند سال قبل بھی چترال میں برفانی چیتے کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی، تاہم حالیہ مشاہدہ اس کی بقا کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ چترال وائلڈ لائف ٹیمیں اس وقت علاقے میں موجود ہیں اور برفانی تیندوے کے تحفظ اور اس کے محفوظ قدرتی ماحول کیلئے کام کر رہی ہیں۔محکمہ جنگلی حیات نے مقامی آبادی کو بھی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا ہے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برفانی چیتے کی بقا کے لیے مقامی تعاون نہایت اہم ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed