چارسدہ میں ڈینگی بے قابو’ اب تک 4 افراد دم توڑ گئے

چارسدہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوںکی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ۔ پشاور ڈویژن میں شامل اضلاع میں سامنے آنے والے کیسز میں 91 فی صد کیسز چارسدہ سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ چارسدہ میں ڈینگی سے اب تک مبینہ طور پر چار افراد جان بحق ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ڈینگی مچھروں سے متاثرہ افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ، ضلع چارسدہ میں اب تک مجموعی طور پر 718 کیسز رپورٹ ہوئی ہے جو پشاور ڈویژن میں شامل اضلاع میں سب سے زیادہ تعداد ہیں ، پشاور ڈویژن میں شامل پانچ اضلاع میں رپورٹ ہونے والے مجموعی 787 کیسز میں 718 چارسدہ سیرپورٹ ہوئے ہیں جو کہ 91 فیصد ہے ۔اسی طرح چارسدہ میں اب تک چار افراد جان بحق ہونے کے اطلاعات ہیں جہاں لواحقین کے مطابق جو افراد جان بحق ہوئی ہیں ان کے ڈینگی کے ٹسٹ مثبت آئی تھی تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر واع اللہ کے مطابق تاحال ڈینگی سے کوئی فوتگی نہیں ہوئی ہے ۔ چارسدہ میں ڈینگی سے سب سے زیادہ یونین کونسل رجڑ متاثر ہو چکا ہے جہاں چاروں فوتگیاں اسی یونین کونسل سے رپورٹ ہوئی ہیں تاہم ضلع میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پچھلے ایک ہفتہ سے ڈینگی ٹسٹ کے کٹس ختم ہو چکے ہیں جہاں ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے جو کٹس فراہم کئے گئے تھے وہ ختم ہو چکے ہیں تاحال اور کٹس فراہم نہیں کئے گئے ہیں جہاں ہسپتال ٹسٹ کے لئے آنے والے مریضوںسے نمونے حاصل کرکے پی سی آر کے کئے پشاور بھجوائے جاتے ہیں ۔دوسری جانب کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود نے چارسدہ میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری مقرر کرنے اور ڈینگی کے زیادہ سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed