پشاور ہائیکورٹ نے این اے 1 پر ضمنی انتخاب روک دیا

پشاور ہائیکورٹ، چترال این اے 1 سے ممبر قومی اسمبلی عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی درخواست گزار این اے 1 چترال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس کے الیکشن کمیشن کو نااہلی کی ریفرنس بھیجی، درخواست گزارکے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ سپیکر نے ریفرنس میں کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست گزار کو 10 سال سزا سنائی ہے، ان کو نااہل قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس دیا اور بغیر سنے، بغیر کسی پراسس کے درخواست گزار کو نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے چترال این اے 1 کی سیٹ کو خالی قرار دیا ہے عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا، این اے ون چترال کی سیٹ پر اس درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کا انعقاد نہ کریں، عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا، سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed