ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخارحسین نے جے یو آئی کے صوبائی امیرمولانا عطاء الرحمن سے ملاقات کی اور قومی امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی ۔
تفصیلات کے مطابق اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے اپنے وفد کے ہمراہ جے یو آئی کے دفتر کا دورہ کیا انہوں نے جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران میاں افتخار حسین نے جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کوباچا خان مرکز پشاور میں 26جولائی 2025کو منعقد ہونے والے قومی امن جرگہ میں شرکت کی دعوت دی ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے وفد میں جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی ، نائب صدور شاہی خان شیرانی اور صلاح الدین بھی شامل تھ
پشاور: میاں افتخارکی مولانا عطاء الرحمن سے ملاقات







