وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان سماجی و اقتصادی ترقی کی سکیموں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں جن کا عوام کی فلاح و بہبود پر گہرا اثر مرتب ہوگا۔منگل کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انھوں نے اعلان کیا کہ کم آمدنی والے طبقے کو گھروں کی خرید یا تعمیر کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کی جائے گی،اس سکیم سے کئی معاشی سرگرمیاں آگے بڑھیں گی اور ہنر مندوں کے لیے نئے روزگار پیدا ہوں گے۔ اس منصوبے کی تفصیلات کا اعلان جلد ہی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا۔







