بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے، رچرڈ گرینل

نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہیے۔ رچرڈ گرینل نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو، عجیب وغریب بیان سے میتھیو ملر بھی یہی کہنا چاہ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عقل وفہم رکھنے والے غیر روایتی سیاستدان، کاروباری لوگ ملک بہتر چلا سکتے ہیں، اسی لئے میں چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جائے۔ رچرڈ گرینل نے انٹرویو میں کہا بانی پی ٹی آئی پر صدرٹرمپ کی طرح کرپشن کے بہت سے جھوٹے الزامات ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بھی پاکستان کی حکمران جماعت نے جیل میں ڈالا، وہ وزیراعظم کیلئے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں تو عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں پاکستان سے تعلقات بہت اچھے تھے، بانی پی ٹی آئی کے بطور وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے اچھے تعلقات تھے، بانی پی ٹی آئی سسٹم سے باہر کے آدمی تھے اس لئے ٹرمپ سے تعلقات اچھے تھے، بانی پی ٹی آئی سابق کرکٹر ہیں روایتی سیاستدان نہیں اس لئے صاف بات کرتے ہیں۔رچرڈ گرینل نے مزید کہا پاکستان میں بہت سارے معاملات کو بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ چار سال نظر انداز کیا اور کوئی پیشرفت نہیں کی، بائیڈن انتظامیہ بھی اب جاتے جاتے ایسے دکھانا چاہ رہی ہے جیسے انہیں بہت پرواہ ہے اور پاکستان میں معاملات پر پیشرفت چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed