جوڈیشل افسران کی سکیورٹی ‘ ایس او پیز ڈیرہ بنچ کیساتھ شیئر کرنیکا حکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے صوبے میں امن وامان کے ابتر صورتحال سے متعلق درخواست پر صوبائی حکومت کے جوڈیشل افسران کی سکیورٹی سے متعلق ایس اوپیز کو ڈی آئی خان بنچ کے ساتھ شیئر کرنے اور تین دن میں رپورٹ طلب کرنے کا حکم دیا جبکہ صوبائی کو مذکورہ ایس او پیز کو کمیٹی میں ڈسکس کرنے اور 18 دسمبر تک رپورٹ عدالت میں پیش کا حکم دیا ہے ۔ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ نے کمیٹی کے 12 دسمبر کے اجلاس سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔ رجسٹرار کے مطابق جوڈیشل افسران کے سیکیورٹی سے متعلق ختمی فیصلہ نہیں ہوا ، دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت نے جوڈیشل افسران کی سیکیورٹی سے متعلق ایس او پی تیار کی ہیں لہذا رجسٹرار مذکورہ ایس او پیز کا مسودہ ایڈیشنل رجسٹرار ڈی آئی خان بنچ کے ساتھ شیئر کریں اور ایڈیشنل رجسٹرار ڈی آئی خان متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایس او پی ڈسکس کرکے تین دن کے اندر رپورٹ جمع کریں ، تحریری حکم نامہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ صوبے میں جوڈیشل افسران کی موجودہ سیکیورٹی کو واپس نہ لیا جائے ، مذکورہ ایس او پی کو ڈسکس کرکے رپورٹ 18 دسمبر تک عدالت میں پیش کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed