پی کے 73کی الیکشن پٹیشن پر سماعت کرنیوالے جج کیخلاف رٹ دائر

شعیب جمیل

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 73کی الیکشن پٹیشن کی سماعت کرنیوالے ٹریبونل کے جج پر اعتراض اٹھانے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ رٹ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مذکورہ حلقے کے امیدوار علی زمان ایڈوکیٹ نے دائر کی ہے۔ جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان، پی کے 73 سے کامیاب امیدوار ارباب وسیم، الیکشن ٹریبونل پی کے 73 اور ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی کے 73 سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ارباب وسیم نے الیکشن کمیشن میں ٹریبونل کے جج پر اعتراض کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جج جو اس کیس سماعت کررہا ہے جابندار ہیاور مبینہ طور پر وہ ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ کر رہا ہے اس لئے الیکشن کمیشن اس جج کو تبدیل کرکے الیکشن پیٹیشن کسی دوسرے جج کے سامنے لگانے کی استدعا کی گئی ہے جو کہ درست نہیں ۔انہوں نے رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس طرح کے الزامات صرف الیکشن ٹریبونل کے جج کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے فارم 47 کے کامیاب امیدوار کیس کو التوا کا شکار کرنا چاہتے ہیں اور الیکشن ٹریبونل میں اب تک جو کارروائی ہوئی ہے کامیاب امیدوار اس کو التوا کا شکار کرناچاہتا ہے رٹ میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 6 نومبر کے درخواست پر الیکشن کمیشن نے جو کارروائی شروع وہ غیر قانونی ہے، الیکشن کمیشن نے امیدوار پی کے 73 علی زمان کو نوٹس جاری کیا ہے، الیکشن کمیشن نے جو نوٹس جاری کیا ہے اس کو غیرقانونی اور کالعدم قرار دیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed