سرکاری سکولوںکے کینٹین میں غیر معیاری اشیا ء کی فروخت پر پابندی

شعیب جمیل

ڈیڈیک چیئرمین و ایم پی اے شیر علی آفریدی نے کہاہے کہ تما م سرکاری سکولوں کی کینٹین میں غیر معیاری او ر مصرصحت خوردنوش بیچنے پر پابندی ہے جن سکولوں میں سولرائزیشن کی ضرورت ہے تو اس میں سولرائزیشن کی جائیگی اساتذہ کی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے سکولوں میں ا ساتذ ہ کی کمی پوری کی جائیگی اور سکولوں کے اچانک دورے کئے جائینگے اور جن سکولوں میں اساتذہ غیر حاضر پائے گئے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی بروزپیر ڈیڈیک چیئرمین و ایم پی اے ارباب شیر علی کی زیر صدارت ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیاگیاتھاجس میں ڈی ای او میل عرفان خان ای ڈی او فیمیل صوفیہ تبسم اور دیگر نے شرکت کیں اس موقع پر اجلاس میں پشاور میں تمام سرکاری سکولوںمیں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئیں جبکہ اس حوالے سے جس سکولوں میں بجلی کے مسائل پر ہے اس سکولوں میں سولرائزیشن کی جائیگی تاکہ طلبہ کو تعلیم کی سہولیات میسر ہوں انہوں نے ٹیچروں کے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اجلاس میں سکولوں کی کینٹین میں غیر معیاری اشیا جس میں غیر معیاری پاپڑ نمکو چپس جوسز او ر دیگر غیر معیاری اشیا پر پابندی لگانے کے احکامات صادر کئے گئے اس حوالے سے انہوں نے تمام سرکاری سکولوں کو ہد ایات جاری کئے کہ ان اسکولوں میں غیر معیار ی اشیا نہیں بیچیں جائینگے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہاکہ اساتذہ جس ضلع کا ہوں اسی ضلع میں ڈیوٹی دینگے دیگر اضلاع سے اساتذہ کی ٹرانسفر پر پابندی ہونی چاہیے جبکہ حسن خیل میںمیں اساتذہ کی کمی پوری کی جائیگی اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی تعلیم کی سہولیات میسرکرناترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed