پیرس اولمپکس’جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس (نمائندہ خصوصی)

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو کرکے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی باری میں 89 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے، پاکستان کے ارشد ندیم 86.59 میٹر کی تھری کی، وہ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔پیرس روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میں پوری طرح فٹ اور اچھی طرح سے تیار ہوں، میں نے اس ایونٹ کے لیے بہت محنت کی ہے، میں پاکستان کے لیے میڈل لانے کی بھرپور کوشش کروں گا، مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤں گا۔واضح رہے کہ پاکستان نے 1992 کے اولمپکس کے بعد سے اب تک کسی بھی رنگ کا تمغہ نہیں جیتا تاہم پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم فرانس کے دارالحکومت میں پاکستان کے لیے میڈل لانے کے لیے پرامید ہیں۔2024 کے اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کا 7 رکنی دستہ شرکت کر رہا ہے تاہم سب کو صرف ارشد ندیم سے ہی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ پاکستان کو 32 سال بعد میڈل جتوانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم دو سال قبل 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے، تاہم 2023 کے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں وہ بھارت کے نیرج چوپڑا کو شکست دینے میں ناکام رہے اور چاندی کا تمغہ لائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed