پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

اس متعلق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینےکی تیاری کر لی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنےکاحتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed