برطانیہ، عادل راجہ جرمانے کی اپیل مسترد، مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانہ اداکرنے کا حکم

برطانوی عدالت نے بیرون ملک مقیم یوٹیوبر عادل راجہ کی اپیل 3 ہزار پاؤنڈ جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔

عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے کیس میں 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ معاف کرنے کی اپیل کی تھی، برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کا حکم صادر کیا تھا۔

 بریگیڈیئر (ر) راشد نے مؤقف اختیار کیا کہ عادل راجہ نے اب تک 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا نہیں کیا، جس پر برطانوی عدالت نے عادل راجہ کو مزید 3 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہتک کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed